• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ چیلنجنگ اور معیاری کردار متاثر کرتے ہیں، رادھیکا اپٹے

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ رادھیکا اپتے نے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ چیلنجنگ اور معیاری کردار متاثر کرتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ رادیکا اپٹے نے کہا ہے کہ میں حال میں جینے والی لڑکی ہوں اور میں ان لڑکیوں جیسی بالکل بھی نہیں ہوں جو اپنے ماضی میں کئے گئے کاموں سے متعلق سوچتی رہتی ہیں اور آگے کیا ہونے والا ہے اس متعلق پریشان ہوتی ہیں بلکہ میرے لئے کام جاری رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت انہیں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے کے لئے بے صبری سے انتظار ہے اور میرے لئے صلاحیتوں کو ابھارنے اور نکھارنے کے لئے معیار اور مقدار دونوں اہم ہیں لہذا مجھے کام کرنا ہے جبکہ مجھے ہمیشہ چیلنجنگ اور معیاری کردار متاثر کرتے ہیں۔

تازہ ترین