• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بابر اعظم—فائل فوٹو
بابر اعظم—فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

پی ایس ایل 10 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل کر لی۔

بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، دوسرے نمبر پر عماد وسیم ہیں جنہوں نے 98 میچز کھیل رکھے ہیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر فخر زمان ہیں جنہوں نے 94 میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ چوتھی پوزیشن پر محمد رضوان، شعیب ملک اور رئیلی روسو 93، 93 میچز کے ساتھ براجمان ہیں۔

بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی نمائندگی کی ہے۔

انہوں نے 100 میچز کی 97 اننگز میں بیٹنگ کی اور 3 ہزار 776 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 9 بار صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ اُن کے چوکوں کی تعداد 416 اور 65 چھکے ہے، اسٹرائیک ریٹ 127 سے زائد اور رنز اوسط 45 کے قریب ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید