سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
بائیڈن آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق صدر بائیڈن اور انکے اہل خانہ علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بیان کے مطابق جوبائیڈن گزشتہ ہفتے تکلیف کے باعث اسپتال گئے تھے جہاں کینسر کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن اور انکے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کینسر کی تشخیص کا سن کر اہلیہ میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی۔