سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 1973ء کا آئین ملک کے تمام شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی غیر مسلم ہم وطنوں کے حقوق کا دفاع کرتی رے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا دستور غیر مسلم شہریوں کو برابری کے حقوق دیتا ہے ،ہم وطنوں سے امتیازی سلوک کی مزاحمت کریں گے۔
آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمان میں غیر مسلم شہریوں کی نشستوں میں اضافہ کیا۔