• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ پیٹر 14 اگست کو پاکستانی قونصلیٹ میں پرفارم کریںگی

لندن میں مقیم پاکستانی گلوکارہ سائرہ پیٹر کی برطانیہ میں مقبولیت میں اضافہ ہوتاجارہا ہےیہاں تک کہ وہ جشن آزادی کے سلسلے میں منعقدہ میوزیکل پروگراموں کی ضرورت بن گئیں۔

وہ 13 اگست کو لندن میں نئے پاکستان کے ’’جشن آزادی شو ‘‘ میں پاکستان کے نامور سنگر ابرارالحق کے ساتھ ملی نغمے اور صُوٖفیانہ کلام پیش کریں گی جبکہ 14 اگست کو لندن میں پاکستانی قونصلیٹ میں ممتاز شعرا ءکا ملی اور قومی کلام اپنی آواز میں پیش کریں گی۔

سائرہ پیٹر کی گائیکی سُننے والوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیتی ہے۔ کبھی وہ انگلش گیت گاتی ہیں اور کبھی پاکستان اور بھارت کے مقبول گانے اور غزلیں۔

لندن سے گفتگو میں پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے بتایا کہ مجھے خوشی ہوتی کہ برطانیہ میں پاکستانی موسیقی کو بے حد پسند کیا جاتا ہے۔گزشتہ برس کی طرح امسال بھی لندن میں پاکستانی قونصلیٹ کے جشن آزادی شو میں مجھے مدعو کیا گیا ہے۔ بھارت کے نامور سارنگی نواز کمال صابری بھی میرے ساتھ پرفارم کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے۔میرے سُر اور گائیکی، سب پاکستان کے لیے ہے۔ ملی اور قومی نغمے گا کر اچھا لگتا ہے۔

تازہ ترین