• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر ترین پرویز الہیٰ سے ملنے لاہور پہنچ گئے

پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جہانگیر ترین جوڑ توڑ کا محاذ سنبھالنے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں آج وہ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مرکز کے بعد اب پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب کا رخ کرلیا جہاں وہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کے سلسلوں کو آگے بڑھائیں گے۔

جہانگیر ترین آج لاہور میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ قائد اعظم کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ سے ملاقات کریں گے جس میںاسپیکر اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین