• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کپتان روٹ نے بھارت کیخلاف کلین سوئپ کا سپنا دیکھ لیا

لندن( جنگ نیوز) انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کو برسٹل میں ایک بار کے باہر جھگڑا اور وہ لڑکوں کے ساتھ مار پیٹ کرنے کے معاملے میں عدالت نے بے قصور قرار دے دیا، اس فیصلے کے بعد انہیں تیسرے ٹیسٹ کی لئے انگلش اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ 27سالہ کرکٹر پر برسٹل میں ایک بار کے باہر جھگڑا اور مارپیٹ کرنے کا الزام تھا جس پر گزشتہ ایک ہفتے سے عدالت میں قانونی کاروائی چل رہی تھی۔ ستمبر میں  ہوئے اس مار پیٹ معاملے میں ایک شخص کو اسپتال میں داخؒل کرانا پڑا تھا۔میزبان سائیڈ کو ایجسٹن اور لارڈز ٹیسٹ میں بھارت کو دھول چٹانے کے بعد پانچ میچز کی سیریز میں  2-0کی برتری حاصل ہے۔ عمدہ کارکردگی کے پیش نظر انگلش کپتان جو روٹ نے وائٹ واش کا خواب آنکھوں میں سجالیا۔ اگر وہ کامیاب ہوئے تو 1959 کے بعد کسی بھارتی ٹیم کو اس ہزیمت کا شکار کرنے والے دوسرے انگلش کپتان ہوں گے۔ تاہم انہوں نے کھلاڑیوں متنبہ کیا ہے کہ ٹیم سستی یا غفلت کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ ہمارا مقابلہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم سے ہے جسے کئی بہترین کرکٹرز کی خدمات حاصل ہیں۔خیال رہے کہ ہفتے سے ٹرینٹ برج میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے لئے 13 رکنی انگلش ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ لارڈز میں فتح پانے والی ٹیم کے تمام کھلاریوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔
تازہ ترین