• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مرحومین کی طرف سے کی جانے والی قربانی کا گوشت کیا صدقہ کرنا ضروری ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کاحل

سوال:۔ جو قربانی ہم اپنے مرحومین کی طرف سے کرتے ہیں یا مسلمانوں کی اکثریت پیغمبر دوجہاں ﷺ کی طرف سے کرتی ہے ۔کیا ایسی قربانیوں کا گوشت صدقہ کرنا ضروری ہے یا خود بھی کھاسکتےہیں ؟(ظہیر احمد)

جواب۔ قربانی کا گوشت خود استعمال کرسکتے ہیں، البتہ منت کی قربانی کااور وصیت کی قربانی کا گوشت صدقہ کرنا ضروری ہے، مسلمان جو نبی کریم ﷺ کی طرف سے یا اپنےمرحومین کی طرف سے قربانی کرتے ہیں، وہ نفلی قربانی ہوتی ہے ۔اس کا گوشت خود قربانی کرنے والا استعمال میں لاسکتا ہے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین