• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ریلویز نے عید کے موقع پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو گی۔

دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی۔

تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سے پشاور کے لیے روانہ ہو گی۔

چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید