• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر آرکیٹیکٹس اور انجنیئرز کے مابین تبادلہ خیال کے نتیجے میں دنیا کی اہم ترین ماحول دوست عمارات(Green Buildings) کا انتخاب کیا گیاہے، جس میں تمام ماحول دوست امکانات کو مدنظر رکھتے ہوئےان عمارات کو ’گرین بلڈنگ‘ ہونے کا اعزاز بخشا گیا۔ ان میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والی آرکیٹیکٹس،انجنیئرزاینڈ ڈویلپمنٹ کنسلٹینٹ فرم ’’ووڈ ز ہارڈ وِک‘‘ سے وابستہ ڈائریکٹراسٹرکچرل انجینئرنگ اسٹوڈیو ’سائمن بینیٹ‘، ڈیزائن ڈائریکٹر کمرشل اسٹوڈیو ’نکول پورٹیری‘ اورایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ڈیزائن ڈیلیوری اسٹوڈیو ’پیٹر پریسکوٹ‘ شامل ہیں۔

اپٹون ہاؤسنگ اسکیم، نارتھمپٹن

نیشنل پی ایل سی ہاؤس بلڈرڈیوڈ ولسن کے لیے یہ چیلنجنگ ہاؤس ماڈل تھا، یہ اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم تھی، جس میں ماحول دوست اقدام کو اولین ترجیح کے طور پر رکھا گیا۔ اس میں بارش کے پانی سے کاشتکاری اور پانی کی حرارت کو برقرار رکھنے کے لیے پی وی سسٹم کے ساتھ بی آر ای -اے ریٹیڈگرین گائیڈ مٹیریل کا استعمال کیا گیا۔ اسے مستحکم ماحول دوست اسکیموں میں سبقت حاصل ہے۔

اکراس بلڈنگ،فوکیوکا

سبزے کی بہار میں گھری یہ حیران کن ماحول دوست عمارت گرین روف پروجیکٹ کے حوالے سے انفرادیت کی حامل ہے ۔ایک طرف سے یہ شیشے کے دروازوں سے بنی روایتی عمارت نظر آتی ہے تودوسری جانب بڑی بالکونی نما چھت دکھتی ہے، جو باغ سے منسلک ہے۔ سرسبز باغ میں 76 انواع کے 35ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ بڑی نیم دائرہ نما ایٹریم اور مثلث نما لابی سبزے کا امتزاج پیش کرتی ہے۔ یہاں سمفنی ہال،دفاتر اور دکانیں ہیں۔

کیناری وہارف انڈر گراؤنڈ اسٹیشن،لندن

اسے مستحکم ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔اس کا ابھرواں ڈھانچہ کاربن کی مقدار کو کم کرتا ہے۔اسٹرکچر کا تھرمل ماس خالی جگہوں کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ دائرے میں وسیع خالی جگہ مستقبل میں مسافروں کی بڑھتی ضروریات کے پیش نظر رکھی گئی ہے۔اس میں پبلک پارک اوپر کی طرف بنایا گیا ہے۔اس کا آرکیٹیکچر اور انفرااسٹرکچر کی کشادگی اسے انفرادیت بخشتی ہے۔

سعیدبزنس اسکول فیزII،آکسفورڈ

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے شامی سعودی سرمایہ کار، صنعت کاراور مخیر شخص رفیق رضا سعید کے نام سے منسوب سعید بزنس اسکول کا دوسرا حصہ تحفظ ماحولیات کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، جس میں توانائی کی ترسیل کا خاص خیال رکھتے ہوئے اسے گرین ہاؤسز کی طرز پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس میںٹھنڈک اور گرمائش کے لیے بنیادوں میں پمپ سسٹم لگایا گیا ہے، جو عمارت کو ہر قسم کی آلودگی سے بچا کر صاف ہوا کو ممکن بناتا ہے۔

بلٹ سینٹر،امریکہ

زندہ نامیاتی خلیے کے انداز میں بنائی جانے والی اس ماحول دوست عمارت کا ڈھانچہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ توانائی پیدا کرےاور ساتھ ہی سال بھر بارش کے پانی کو استعمال کرنےکی گنجائش بھی نکالی گئی ہے۔ اس میں مضر ِماحول اشیا کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے بھی انتظام کیا گیا ہے، جبکہ اس کی مدتِ حیات250 سال ہے۔

بیڈ زیڈ لندن

بیڈ زیڈ کے نام سے معروف ساؤتھ لندن کےہیک برج میں واقع یہ ماحول دوست گاؤںہے، بیڈ زیڈ ’بیڈنگٹن زیرو انرجی ڈویلپمنٹ‘ کا مخفف ہے۔اس ہاؤسنگ اسکیم میں کاربن کی سطح صفر رکھنے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

یہ پروجیکٹ اپنی ماحول دوست خوبیوں کے حوالے سے سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔ اسے خاص طور پر ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے بچانے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین