• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت،کیرالا میں سیلاب سے ہلاکتیں 324 ہوگئیں


جنوب مغربی بھارتی ریاست کیرالا کے حکام کا کہنا ہے کہ شدید سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 324ہوگئی ہے۔

ریاستی وزیراعلیٰ پینارائی وجےیان کا کہنا ہے کہ اُن کی ریاستوں کو گزشتہ 100سال کے سب سے سنگین سیلاب کا سامنا ہے۔

ریاست کے کئی علاقے گزشتہ دس ایام سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی سیلابی صورت حال کا معائنہ کرنے کے لیے کیرالا پہنچنے والے ہیں۔

ریاستی وزیراعلیٰ نے بتایا کہ انہوں نے ملکی وزیر دفاع سے مزید فوجی ہیلی کاپٹرز فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تا کہ کئی علاقوں میں چھتوں پر بیٹھے ہوئے بے گھر افراد کی منتقلی شروع کی جا سکے۔

تازہ ترین