• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی صبح سویرے ورزش، وڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

کراچی، اسلام آباد (نیوز ڈیسک، نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان چھٹی کے روز بھی امور مملکت اور پارٹی کے تنظیمی امور چلانے میں مصروف رہے اور ورزش بھی کی جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئی۔ عمران خان نے اتوار کومعمول کے مطابق ورزش کی اور بنی گالا میں صبح سویرے واک کی جس کے بعدعمران خان اپنے بنی گالہ کے دفتر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ملاقاتیں کیں، واک کے دوران سکیورٹی کا عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا، وزیر اعظم کی ورزش کی وڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئی اور عوام نے ان کےاس انداز کو بے حد پسند کیا۔ 

تازہ ترین