• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف:عابد تہامی

صفحات: 176، قیمت: 250روپے

ناشر:انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن، پلاننگ اینڈ کنسلٹینسی، وحدت روڈ، لاہور

یہ عابد تہامی کے ان49کالمز کا مجموعہ ہے، جو روزنامہ جنگ میں گاہے بہ گاہے شایع ہوئے۔ یہ کالمز یوں تو مختلف موضوعات پر ہیں، لیکن زیادہ تر تعلیمی مسائل سے متعلق ہیں۔ اسی نسبت سے کتاب کا عنوان رکھا گیا ہے۔ان کالمز میں تعلیمی نظام میں پائی جانے والی خرابیوں کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ اُن کے حل کی تجاویز بھی ملتی ہیں۔ ویسے اخباری کالم کی زندگی فقط ایک ہی دِن ہوتی ہے، لیکن اگر انہیں کتابی شکل دے دی جائے، تو مستقبل میں ان سے استفادے کی گنجایش رہتی ہے۔ ہمارے خیال میں سنجیدہ نوعیت کے اخباری کالمز کو بالضرور کتابی صورت میں شایع کرنا چاہیے۔ جو پبلشنگ ادارے اور افراد ذاتی سطح پر یہ کاوش کر رہے ہیں، یقیناً وہ لائقِ تعریف ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین