• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

تاریخِ یوسفی المعروف بہ عجائباتِ فرنگ سفرنامہ یوسف خان کمبل پوش

تحقیق و تدوین:ڈاکٹر مظہر احمد

صفحات: 323، قیمت: 800روپے

ناشر:بُک کارنر،جہلم

اس سفرنامے کے خالق، یوسف خان کمبل پوش نے1837ء میں انگلستان اور فرانس کا سفر اختیار کیا تھا۔ اس سفر کے دوران وہ پیش آنے والے واقعات اور سیاحتی مقامات کی تفصیلات، جغرافیائی حالات، مختلف معاشروں کی تہذیب و ثقافت، طرزِ زندگی، رسوم و رواج کو ضبطِ تحریر میں لاتا گیا، واپسی پر اس نے یہ سفرنامہ فارسی میں تحریر کیا اور بعد میں خود ہی اس کا اُردو ترجمہ کر دیا۔ اس سفرنامے کی پہلی اشاعت1847ء میں دہلی سے ہوئی، جب کہ اس کا سنِ تالیف1843ء ہے۔ تیس سال بعد منشی نول کشور نے اسے ’’عجائباتِ فرنگ‘‘ کے عنوان سے شایع کیا۔ 1983ء میں ڈاکٹر تحسین فراقی نے اسے اپنے مقدمے اور تحقیقی حواشی کے ساتھ شایع کیا۔ بعدازاں، اکرام چغتائی نے برلن کے مرکزی کتب خانے میں موجود اشاعت اوّل کے نسخے کی مدد سے اس کی تدوین کی۔ دہلی کے ڈاکٹر مظہر احمد نے ان چاروں نسخوں کی مدد سے اس سفرنامے کی ازسرنو تدوین کی ہے۔نیز، تصویر خانہ کے عنوان سے اُن مقامات کی تصاویر بھی شامل ہیں، جن کا یوسف خان کمبل پوش کے سفرنامے میں ذکر ملتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین