مدیر: یوسف چوہان
صفحات: 160، قیمت: 200روپے
ناشر: فن زاد، کشمیری دروازہ، بھیرہ، ضلع سرگودھا، پنجاب
اس کتابی سلسلے کا یہ 14واں شمارہ ہے، جس کا بڑا حصّہ انسانوں اور تنقیدی و تحقیقی مضامین پر مشتمل ہے۔ تاہم، شمارے کی ابتداء شاعری سے ہوتی ہے۔ آج کل کےادبی رسائل جس نہج پر شایع ہورہے ہیں، اس کا انداز بھی ویسا ہی ہے، لیکن قابلِ تحسین امر یہ ہے کہ ادبی جریدہ پنجاب کے ایک چھوٹے شہر سے شایع ہورہا ہے اور وہ بھی اشتہارات کے بغیر اور عام کتابی سائز سے ہٹ کر بڑے سائز پر۔ اگرچہ کاغذ زیادہ معیاری نہیں ہے، لیکن یہی غنیمت ہے کہ اس نے اپنا وجود برقرار رکھا ہوا ہے۔