• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تالیف: گل بخشالوی

صفحات: 128، قیمت: درج نہیں

ناشر: بخشالوی پبلی کیشنز، کھاریاں، گجرات

یہ تالیف مختلف شعراء کی غزلوں کا انتخاب ہے، جس میں شعرو سخن کا ذوق رکھنے والوں کو اپنی پسند کا کلام مل سکتا ہے۔ یہ منتخب غزلیں عہدِحاضر کے شعراء کے سیاسی، سماجی، اقتصادی اور ادبی رویّوں کی عکّاس ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں پنجاب کے چھوٹے چھوٹے شہروں میں بسنے والے شعراء کا کلام شامل ہے۔ کچھ شعراء بیرونِ مُلک مقیم ہیں۔ ان سب کا کلام پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اُردو سے محبّت کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ مولّف، گل بخشاوی کا تعلق صوبہ خیبر پختون خوا سے ہے۔ پشتو میں سوچتے ہیں اور اُردو میں اظہارِخیال کرتے ہیں۔ قبل ازیں ان کی متعدد تصانیف شاع ہوچکی ہیں۔ زیرِتبصرہ کتاب خُوب صُورتی سے شایع کی گئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین