نصرپور (نامہ نگار)اڈیرولال اسٹیشن کے مختلف لنک روڈز کھنڈرات میان تبدیل ہوگئے علاقوں کے رہائشی سفر کی سہولت سے محروم مریضوں کو ہسپتال پہنچانے اور حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اڈیرولال اسٹیشن سے صالح شاہ موری کیلئے نکلنے والا لنک روڈ ہالا حویلی تک مکمل تباہ ہونے کے سبب سفر کے قابل نہیں اس ضمن میں مولا بخش مختار میرجت دین محمد بکوچ انور بالادی اور دیگر افراد نے روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کے خلاف احتجاج مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے دس سالہ دور میں لنک روڈ کی مرمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے فاضلانی موری ہالا حویلی سچو ابڑو پارسی فارم جمعہ گاؤں بلوچ اور دیگر علاقوں کے رہائشی سفری سہولت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی منڈی اور مریضوں کو اسپتال پہنچانے میں پریشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے یہاں تک کہ روڈ کے ٹوٹنے کے سبب حادثات روز کا کا معمول بن گئے ہیں اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے پاتا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے روڈز کی مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔