• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آزادی اظہار کے تحت میں کسی پر بھی تنقید کر سکتا ہوں۔‘‘

ٹینی انتونیو نے اعلان کیا۔

’’کسی پر بھی؟‘‘

میں نے پوچھا۔

’’ہاں، کسی پر بھی،

سوائے پوپ کے۔‘‘

ٹینی انتونیو کی آواز نیچی ہو گئی۔

’’میں بھی کسی پر بھی تنقید کر سکتا ہوں۔‘‘

ڈوڈو بیکھم نے شیخی بگھاری۔

’’کسی پر بھی؟‘‘

میں نے دریافت کیا۔

’’ہاں، کسی پر بھی،

سوائے ملکہ کے۔‘‘

ڈوڈو منمنایا۔

’’میں بھی کسی پر بھی تنقید کر سکتا ہوں۔‘‘

میں نے اعلان کیا۔

’’کسی پر بھی؟‘‘

ڈوڈو نے آنکھیں مٹکائیں۔

میں نے سینہ ٹھونک کر کہا،

ہاں، کسی پر بھی،

سوائے بیوی کے۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین