آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات6؍ ربیع الاوّل 1440ھ 15؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نیل آرم اسٹرانگ کے چاندکے تاریخی سفر کی عکاسی کرتی نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم 'فرسٹ مین کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکار ڈیمیئن شازیل کی اس سنسنی خیز ہسٹوریکل ڈرامہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات ہر مبنی ہے جب20جولائی1969 میں نیل آرم اسٹرانگ نے دنیاکے خطرناک ترین مشن پر روانہ ہوتے ہوئے زمین سے چاندکایادگار سفر طے کیاتھا۔ چاند پر قدم رکھنے والے دنیاکے پہلے انسان کا اعزازحاصل کرنیوالے نیل آرم اسٹرونگ کے ساتھ اس سفر کے دوران پیش آنیوالے حالات و واقعات کی عکاسی کرتی اس بائیوگرافیکل فلم کوویئک گوڈفرے اور مارٹن بوؤن نے مشترکہ طورپر پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی و ڈاداکار ریان گوسلنگ سمیت کلیئر فوئے ،جیسن کلارک ،کیلی شینڈلر،لیوکس ہاس اور کرسٹوفر ابوس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیل آر م اسٹرانگ چاند پر قدم رکھنے والے پہلے انسان تھے جنہوں نے چاند کی سطح پر 22 گھنٹے طویل پڑاؤ ڈالا اورچاند سے مختلف نمونے بھی اکھٹا کیے تھے جنہیں 24 جولائی کو زمین پر واپس لایا گیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں