سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی رپورٹ تیار ہوگئی ،ان کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا ۔
شرجیل میمن کےخون کے نمونے یکم ستمبر کی دوپہر 12 بج کر 3 منٹ پر لئے گئے تھے ،انہیں تجزیے کےلئے 2 مختلف اسپتالوں کو بھیجا گیا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق خون میں پلازمہ الکوحل اورایتھانول کی کوئی مقدار نہیں،الکوحل کےاستعمال سےمتعلق دیگر3 ٹیسٹ بھی نارمل ہیں۔
سندھ حکومت شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجے گی ۔