• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پاکستان کا 13واں صدر کون؟ عارف علوی،اعتزازاحسن یا فضل الرحمٰن

پاکستان کا 13واں صدر عارف علوی ،اعتزاز احسن یا فضل الرحمٰن میں سے کون بنے گا؟فیصلے کی گھڑی قریب آنے لگی ،کل تک کا انتظار باقی رہ گیا۔

وقت کم اور مقابلہ سخت کا مرحلہ آن پہنچا ہے ،حکومتی امیدوار عارف علوی جیت کےلئے پر امید ہیں لیکن اپوزیشن کے امیدوار اعتزاز احسن اور فضل الرحمٰن میں سے کون کس کے حق میں دست بردار ہوگا ،یہ فیصلہ اب تک نہ ہوسکا۔

اس حوالے سے سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان آج شام زرداری ہائوس میں ملاقات کا امکان ہےجس میں ایم ایم اے سربراہ پی پی قیادت کو آخری بار منانے کی کوشش کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ملاقات کے خواہش مند،شیڈول ترتیب دیا جا رہا ہے، اس میٹنگ کےبعد پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اپوزیشن کی تقسیم سے تحریک انصاف کے عارف علوی کو اپنی جیت کا پورا یقین ہے ، صدارتی الیکشن کےلئے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کل ہوگی۔

ایم ایم اے کے سربراہ پیپلز پارٹی پر برسے تھے اور کہا تھاکہ پی پی اعتزاز احسن کو امیدوار برقرار رکھ کر پی ٹی آئی کو اپنا صدر لانے کا موقع فراہم کررہی ہے،ہم کہتے ہیں پی پی قیادت ایسے کام نہ کرے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین