• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کیلئے11کروڑ کے ٹینڈر جاری

اسلام آباد(ایجنسیاں )پارلیمنٹ کی تزئین وآرائش کیلئے 11کروڑ35لاکھ روپے کے ٹینڈرز جاری کر دئیے گئے۔ ارکان پارلیمنٹ کے فرنیچر کیلئے 3کروڑ ، پرانے فرنیچر کی پالش پر 45لاکھ روپے،پارلیمنٹ لاجز کے باتھ روم اپ گریڈ کرنے پر 95لاکھ روپے کے ٹینڈر جاری کیے گئے ۔ پارلیمنٹ لاجز کے باتھ روم اپ گریڈ کرنے پر 95لاکھ روپے کا ٹینڈر دے دیا گیا ہے جبکہ ارکان پارلیمنٹ کے کچنز پر 60لاکھ روپے لگیں گے ۔ نئے ارکان کیلئے 50لاکھ روپے کے پردے خریدنے کا ٹینڈر بھی جاری کیا گیا ہے جبکہ اراکین پارلیمنٹ کیلئے 40لاکھ کے قالین خریدے جا رہے ہیں ۔
تازہ ترین