• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندی لگا دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں قائم 7 کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں، پابندیوں کا شکار ساتوں کمپنیاں ایران سے تیل کی تجارت کرتی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کا کہنا ہے کہ ایران تیل سے حاصل آمدنی کو مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور اپنے عوام کا استحصال کرتا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ محکمہ خارجہ ایسی 20 کمپنیوں پر پابندی لگا رہا ہے جو ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات یا پیٹرو کیمیکل تجارت میں شریک ہیں اور 10 جہازوں کے خلاف بھی کارروائی کررہا ہے، کہا جارہا ہے کہ ان 20 میں سے 7 کمپنیاں بھارت میں قائم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پر 25 فیصد ٹیرف اور اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید