بھارت میں کبوتر کے ذریعے نوجوانوں کی شرارت پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں کبوتروں پر لائٹس لگا کر اڑانے پر کھلبلی مچ گئی، پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کبوتروں کی ٹانگوں میں سرخ اور سبز ایل ای ڈی لائٹس باندھ کر رات کے وقت انہیں چھوڑ دیتے تھے تاکہ لوگ انہیں دور سے ڈرون سمجھیں۔
پولیس نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کئی دیہات کے لوگوں نے رات کے وقت آسمان میں روشن اجسام دیکھنے کی شکایت کی تھی جسے وہ ڈرون سمجھ رہے تھے اور خوف کے باعث رات بھر پہرہ دے رہے تھے۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو کبوتر، ایک پنجرہ اور سرخ و سبز ایل ای ڈی لائٹس برآمد کیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ یہ لائٹس کبوتروں کی ٹانگوں سے باندھ کر چھوڑتے تھے تاکہ لوگ انہیں ڈرون سمجھیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو 20 ہزار روپے انعام بھی دیا۔