• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل 42 کی ترقیاتی سکیمیں خلاف ضابطہ دینے کا انکشاف

ملتان (سٹاف رپورٹر) یونین کونسل 42 میں 75 لاکھ روپے کی ترقیاتی سکیمیں خلاف ضابطہ دینے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر کی رجسٹریشن کے لئے 10 ستمبر مقرر کرنے اور 11 ستمبر کو نیلامی کی تاریخ مقرر کرنے کی تشہیر پر غیر قانونی کام کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ٹھیکیداروں کی جانب سے ترقیاتی سکیموں کے لئے سی ڈی آرز جمع کرانے کی کوشش پر انہیں انکار کر دیا گیا جس پر ٹھیکیداروں نے احتجاج کیا ،ٹھیکیداروں نے اعلیٰ حکام کو غیر قانونی عمل بارے آگاہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔
تازہ ترین