• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادرک تقریباً ہر کھانے میں استعمال ہونے والی واحد سبزی ہے، جس کی موجودگی کھانوں کے ذائقے کو مزید لذیز بنا دیتی ہےاور یہی وجہ ہے کہ ادرک کا شمار بہترین مصالحوں میں ہوتا ہے۔ یہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت، چین سمیت کئی ممالک میں بڑی مقدار میں استعمال ہوتا ہے۔


ادرک میں بہترین سبزی کے ساتھ ساتھ دوائی خصوصیات بھی موجود ہیں، اس کا روز مرہ کا استعمال انسان کو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ خصوصی طور پر عام ہونے والی بیماریاں جن میں ’سردی کا لگ جانا، گلے کی خراش، کھانسی، نزلہ‘ وغیرہ شامل ہیں ان سے چھٹکارا پانے کے لیے ادرک ہی ’دیسی گھریلو ٹوٹکوں ‘ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ایک طویل تحقیق کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر ادرک سبزی نہیں بلکہ ’دوائوں کی خصوصیات‘ سے بھرپور جڑی بوٹی ہے۔ ادرک کے بے شمار فوائد میں سب سے بڑا فائدہ ہے کہ ادرک میں ’پیٹ کی بیماریوں‘ کا علاج کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

ادرک پیٹ کی کن بیماریوں کو دور کرتا ہے؟

عمل انہضام کو بہتر بنائے: ادرک انسانی نظام ہضم کو بہتر بنانے میں کافی معاون ثابت ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ کھانے کے بعد ایک چھوٹا ادرک کاٹکڑا کھا لیا جائے تو یہ پیٹ خراب ہونے سے بچاتا ہے۔

تیزابیت کو دور کرنا: ایسے افراد جن کو کھانے کی بعد تیزابیت کی شکایت ہوتی ہے ان کو خاص ادرک کے استعمال کی تائید کی جاتی ہے، اس میں تیزابیت کو دور کرنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

بھوک کو بڑھانا: ادرک کے بےشمار فوائد میں ایک بھوک کو بڑھانا بھی ہے۔ ایسے افراد جن کو بھوک نہیں لگتی ان کے لیے ادرک کا استعمال بہت ضروری ہے کیونکہ اس میں شامل اجزاء بھوک کو بڑھاتے ہیں۔

گیس اور معدے کے مسائل: اکثر لوگ گیس اور معدےکے مسائل کا شکار رہتے ہیں، ان لوگوں کے لیے ادرک فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ آنتوں میں گیس کو کم کرتی ہے۔ گیس اور معدے کی پریشانیوں سےنجات حاصل کرنے کے لیے اپنی غذا میں ادرک کی کچھ مقدار چھڑک کر استعمال کریں۔

پیٹ پھولنے سے روکے: ماہرین کے مطابق ادرک میں پھولے ہوئے پیٹ کو کم کرنے کی بھی صلاحیت ہے۔ اس کے لیے روزانہ رات کےکھانے کے بعد ادرک کی چائے یا ادرک کا روزانہ صبح نہار منہ استعمال بڑھے ہوئے وزن کو کم کر سکتا ہے۔

ادرک کے استعمال کے چند گھریلو طریقے:

ادرک کی چائے بنانے کے لیے ایک چھوٹا ادرک کا ٹکڑا یا ادرک پائوڈر ایک کپ پانی میں ڈال کر خوب پکائیں، پانی کا رنگ تبدیل ہوتے ہی اسے چھولے سے اتار لیں اور لیموں اس میں شامل کرکے اسے پی لیں۔

تیزابیت کو دور کرنے کے لیے ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچہ ادرک، لیموں کا رس اور شہد شامل کریں اور اسے مکس کرکےپی لیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹ کم کرنے کے لیے ایک ادرک کا ٹکڑا، لیموں اور نمک کے ساتھ چبا لیں۔

روزانہ صبح نہار منہ ادرک کا رس پینے سے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین