• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام دشمن طاقتوں کی پیروی سے انکار ہی حقیقی حسینیت ہے، علامہ صادق جعفری

کراچی (پ ر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں حسینیت کا درس دیتا ہے۔ حسینت باطل قوتوں کے سامنے دلیری سے ڈٹ جانے کا نام ہے۔شیعہ سنی وحدت کے ہتھیار سے دور عصر کے یزیدی ارادوں کو پسپا کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارضلع م ملیر میں مسجد و امام بارگاہ کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ مبشر حسن ،سبط اصغر ،احسن عباس و دیگر موجو د تھے ان کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن طاقتوں کی پیروی سے انکار ہی حقیقی حسینیت ہے۔علامہ صادق جعفری نے کہاکہ عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے شیعہ سنی وحدت ہی وہ ہتھیار ہے جو ہمیں یکجہتی اور اتحاد کی قوت عطا کرتاہے۔
تازہ ترین