• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ کے اجلاس میں کلثوم نواز کو خراج عقیدت

گلاسگو (طاہر انعام شیخ)بیگم کلثوم نواز کی وفات کی خبر سکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں میں بڑے رنج و الم کے ساتھ سنی گئی اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ اس پر اظہار افسوس کرتے رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سکاٹ لینڈ کے صدر مرزا امین کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق صوبائی وزیرچوہدری ریاض، مرزا امین، کونسلر شاہد فاروق، ریاض قریشی، خلیل ملک، راشد مرزا اور عامر بٹ وغیرہ نے اپنے اپنے خطاب میں بیگم کلثوم نواز کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ، صوم و صلوۃ کی پابند اور بہادر خاتون تھیں۔ مشرف کے مارشل لاء کے خلاف وہ جمہوریت کے ایک نشان کے طور پر سامنے آئیں، ملک و قوم کے لئے ان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ آخر میں بیگم کلثوم نواز کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
تازہ ترین