• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

امریکا میں طاقتور طوفان فلورنس آفت کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین


  موسمیاتی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مشرقی امریکی ساحل کی جانب بڑھنے والا طاقتور سمندری طوفان فلورنس ایک بہت بڑی ماحولیاتی آفت کا باعث بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فلورنس کے ساتھ آنے والی شدید موسلادھار بارش کا حجم تین فیٹ تک ہو سکتا ہے۔

طوفان سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں سے دس لاکھ افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کیٹیگری چار کے اس طوفان کے ساتھ 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے جھکڑ بھی ہیں۔

شمالی کیرولینا کا بہت بڑا صنعتی و زرعی علاقہ اس طوفان سے متاثر ہو سکتا ہے۔

یہ طوفان جمعرات تیرہ ستمبر کو امریکی ساحل سے ٹکرانے والا ہے۔

کیرولینا سمیت کئی ریاستوں میں طوفان کے پیش نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین