• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلویز نے گریڈ 19اور گریڈ 18کے چار افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی چیف انجینئر ٹریک حماد حسن مرزا کا تبادلہ کر کے انہیں انفراسٹرکچر اسپیشلسٹ ٹریک اینڈ بریج تعینات کر دیاگیا ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مکینکل افتخار حسین کو رولنگ اسٹاک اسپیشلسٹ لوکو اینڈ کیرج ڈپٹی چیف سگنل انجینئر ارشاد الحق کو پروجیکٹ پلاننگ اسپیشلسٹ جبکہ گریڈ 18کے چیف آپریٹنگ سپریٹنڈنٹ سیفٹی پاکستان ریلوے حمدان نذیر کو ٹریفک اسپیشلسٹ فریٹ اینڈ پسنجرتعینات کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
تازہ ترین