• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھر گئی، 2مزدور جاں بحق

بلوچستان کے علاقے دکی میں واقع کوئلے کی ایک کان میں زہریلی گیس بھر جانے سے 2مزدورجاں بحق ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد کان کو گھیرے میں لے کر کان میں لوگوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے اور امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے، جاں بحق مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

لیویزذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ زہریلی گیس سے مزید 2مزدور متاثر ہوئے ہیں جنہیں کان سے نکال کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین