• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا بریفنگ میں بھارتی صحافی کے انضمام سے متعلق سوال پر قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر امام الحق کے جواب نے وہاں موجود صحافیوں کو محتاط سوال کرنے پر مجبور کر دیا۔

بھارتی صحافی نے امام الحق سے پوچھا کہ آپ کے چچا انضمام الحق بہت نیند لیتے ہیں، کیا آپ بھی انہی کی طرح نیند لیتے ہیں ؟ اس پر امام الحق نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ یہ کیسے جانتے ہیں، کیا آپ ان کے ساتھ سوئے ہیں‘‘؟

امام الحق کے اس جواب کے بعد وہاں موجود بھارتی میڈیا محتاط ہوگیا اور اس کے بعد کیے جانے والے سوال صرف ایشیا کپ تک محدود ہوگئے۔

اس موقع پر امام الحق سے پوچھا گیا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی اپروچ کیا ہے ؟ جس کے جواب میں امام الحق نے کہا کہ ،’’ ٹیم انڈیا ایک مضبوط ٹیم ہے یقینا وراٹ کوہلی کے نہیں کھیلنے سے انہیں فرق پڑے گا لیکن اس کے باوجود ان کے پاس اچھے بیٹسمین موجود ہیں۔

امام الحق کا کہنا تھا کہ دبئی کی پچیںبھارت اور پاکستان کی پیچوں سے مختلف نہیں، لہذا ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں مقابلہ 19 ستمبر کو ہوگا۔

تازہ ترین