• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی دھاندلی، ن لیگ کا ایک بار پھر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ صدارتی خطاب سے قبل ا سپیکر سے فلور مانگا مگر نہ دیا گیا، واک آؤٹ پر مجبوکیا گیا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد قومی اسمبلی کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صدارتی خطاب سے قبل سپیکر سے فلور مانگا لیکن فلور اس لئے نہیں دیا گیا کہ قواعد اجازت نہیں دیتے، ایسی مثال پہلےموجود ہے، ایازصادق نےشاہ محمود قریشی کواجازت دی تھی لیکن ہمیں واک آؤٹ کرنے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ حکمران جماعت نے صدارتی خطاب کے بعد بھی ہمیں بات کرنےکی اجازت نہیں دی۔
تازہ ترین