• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور بنگلہ دیش نے آئل پائپ لائن پر کام شروع کردیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت اور بنگلہ دیش نے ایک پائپ لائن کی تعمیر پر کام کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے ذریعے بھارت سے بنگلہ دیش کو ڈیزل کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ ایک سو تیس کلو میٹر طویل یہ پائپ لائن زیر زمین بنائی جائے گی۔ منگل کے دن بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ حسینہ واجد کے بقول یہ منصوبہ دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کی ایک نئی مثال ثابت ہو گا۔اس پراجیکٹ کو بھارت بنگلہ دیش دوستی پائپ لائن کا نام دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین