• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے،صوبائی وزیر خوراک

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری سے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے منسٹر بلاک آفس میں ملاقات کی۔ عاصم رضا احمد چئیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے وفد کی قیادت کی۔ سیکر ٹری خوراک شوکت علی بھی اس موقع پر موجودتھے۔ دیگر شرکا میں لیاقت علی خان چئیرمین پنجاب فلور ایسوسی ایشن، چوہدری عبدالجبار، میاں محمد ریاض اور دیگر ایگزیکٹو ممبرز شامل تھے۔ وفد نے وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری کو پنجاب میں فلور ملز کو درپیش مشکلات پر تفصیلا ت سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گندم کی بجائے گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے۔حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو ہر ممکنہ تعاون اور معاونت فراہم کرے گی۔وفد کا کہنا تھا کہ سٹاک موجود ہونے کے باوجود حکومت نے ابھی تک گندم مارکیٹ میں جاری نہیں کی۔ سیکریٹری خوراک کا کہنا تھا کہ گندم کی سٹاک کے لئے دیگر سٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔گندم ایکسپورٹ پالیسی میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ایران اور بھارت کی طرح ہمیں بھی افغانستان کو گندم کی ایکسپورٹ کے لئے ترجیح دینی چاہیے ۔
تازہ ترین