• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹھارجہ ،مفت طبی کیمپ میں 300سے زائد مریضوں کا معائینہ

سیٹھارجہ (نامہ نگار) سیٹھارجہ میں قائم لاریب میڈیکل سینٹر کی جانب سے آنکھوں کےعلاج کیلئے مفت طبی کیمپ لگایا گیا۔300 سے زیادہ مریضوں کی آنکھوں کا معائینہ کرکے انھیں ادویات اور چشمے فراہم کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سیٹھارجہ میں قائم لاریب میڈیکل سینٹرکی جانب سے علاقے کے غریب اور بے سہارا افراد کیلئےسینٹر پر مفت آنکھوں کے علاج کیلئےایک روزہ طبی کیمپ قائم کیا گیا جس میں آنکھوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر شکیل احمد منگی،ڈاکٹر انیس کمار نے 300 سے زیادہ مرد خواتین اور بچوں کا معائینہ کیا جن کوسینٹر کی جانب سےمفت ادویات اور چشمےمہیا کئے گئے اس موقع پر سینٹر کے انچارج عمیر آرائیں اور سماجی ورکر عابد سہتو نےبتایا کہ مستقبل میں بھی سینٹر کی جانب سے مختلف بیماریوں کیلئے ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور غریب افراد کو مفت ادویات کے علاوہ تمام صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 
تازہ ترین