• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا مشترکہ آپریشن،کشتی سے کروڑوں ڈالر مالیت کی3ٹن حشیش برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں انسدادِ منشیات کا مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں ایک کشتی سے تقریباً تین ٹن حشیش پکڑی جس کی مالیت کئی ملین ڈالرز ہے، انٹلیجنس کی بنیاد پرکئے گئے اس آپریشن میں اینٹی نارکاٹکس فورس نے بھی حصہ لیا،سمندرمیں انسداد منشیات ہمیشہ سے ہی پُر خطر اور پیچیدہ عمل رہا ہے کیونکہ سمندر کی بے پناہ وسعت غیر معمولی نگرانی کا تقاضا کرتی ہے،یہ آپریشن محتاط منصوبہ بندی ، نگرانی اور سمندر میں موجود بے شمار جہازوں کے اندازِ سفر کے تجزیے کا نتیجہ تھا۔پکڑی گئی منشیات تلف کرنے کے لئے اینٹی نارکاٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی،یہ آپریشن قوم کیلئے اس امر کی یقین دہانی بھی ہے کہ سمندروں کو کسی بھی غیر قانونی مقصد کے استعمال سے تحفظ فراہم کرنے اور آزادانہ قانونی تجارت کو ممکن بنانے کیلئے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ہمہ وقت تیار، چوکس اور پر عزم ہیں،قومی ذمہ داری نبھانے اور شمالی بحیرہ عرب میں قانون کی عملداری کے قیام کا فرض نبھانے کے مشن کے ضمن میں پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے مابین تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تازہ ترین