• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10کروڑ پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایف بی آرنے آئندہ مالی سال 2018-19میں اندرون و بیرون ملک پاکستانی شناختی کارڈ کے حامل کیلئے ایک صفحہ پر مشتمل انکم ٹیکس گوشوارہ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے آئندہ مالی سال میں 10کروڑ پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے جبکہ شناختی کارد کے حامل افراد کی جانب سے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو نان فائلر قرار دیاجائے گا ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم 2018کے بعد سے شناختی کارڈ نمبر ہی نیشنل ٹیکس نمبر ہے جبکہ اب وفاقی حکومت کی ہدایت پر ایف بی آرنے شناختی کارڈ کے حامل پاکستانیوں کیلئے ایک صفحہ پر مشتمل انکم ٹیکس گوشوارہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو نان فائلر قرار دیاجائےگااور انکے خلاف انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائےگی ۔
تازہ ترین