• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدلیہ کے ججوں کے تباد لے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی نے ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سمیت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ عدالت عالیہ کی جانب سے جاری نو ٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ عابد رضوان عابد کو راولپنڈی سے لاہورجبکہ ملتان سے محمد نعیم ارشد کو ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ تعینات کر دیا گیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز محمد اسلم گوندل کو پسرور سے راولپنڈی، نقیب شہزاد کو لاہور سے راولپنڈی، محمد یاسر ندیم رزاق کو لاہور سے راولپنڈی،طارق اسلم کو دیپالپور سے راولپنڈی،حاکم خان بھکر کو راولپنڈی سے راجن پور، اعجاز احمد بٹر کو راولپنڈی سے کرور ،مسعود احمد وڑائچ اور سعادت حسین ملک کو راولپنڈی سے ملتان، سول ججز سدرہ نساء ، اسد عمران ،آصف اقبال،محمد کاشف علوی کو راولپنڈی ،محمد افضل کو راولپنڈی سے جڑانوالہ تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔
تازہ ترین