• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں قدرتی وسائل کو انتظامیہ کے کنٹرول میں رہنے دیاجائے، سردار نسیم اقبال

برسلز (عظیم ڈار ) آزاد کشمیر میں تمام قدرتی وسائل کو انتظامیہ کے مکمل کنٹرول میں رہنے دیا جائے اور ہر طرح کی مداخلت کوختم کیا جائے، ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ڈپلومیٹک کونسل کے ممبرسردارنسیم اقبال ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ دریائے نیلم کا رخ موڑنے سے مظفرآباد شہر میں شدید ماحولیاتی بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ سارے عمل سے وادی نیلم ہی نہیں مظفرآبادآزاد کشمیر بھی متاثر ہوگا اور خدشہ ہے کہ مظفرآباد کے شہری دریائے نیلم کا رخ موڑنے کے بعد انسانی معاشی اور ماحولیاتی تباہی کا شکار ہو جائیں گے۔ واپڈا اور آزاد ریاست کے درمیان نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ پر باضابطہ معاہدہ کیا جائے اور اس معاہدے کو پبلک کیا جائے۔ انھوں نےکہا کہ دریائے نیلم و جہلم میں پانی ختم ہونے کی وجہ سے انسانی حیوانی اور آبی حیاتیات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔دریا کا پانی موڑنے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے لہٰذا نوسیری تا چھتر کلاس تک جھیلیں بنائی جائیں۔حکومت فوراً دریاؤں کے کنارے شجر کاری ،واٹر پارکس کا قیام، ویسٹ ٹریمنٹ پلانٹ سیوریج لائنوں کا قیام عمل میں لائے اور نیلم جہلم کی تکمیل کے بعد معائدے میں شامل منصوبہ جات شروع کیے جائیں تا کہ خطرناک بیماریاں ‘ پانی کی کمی اور آلودگی جیسے کئی اور گھمبیر مسائل سے بچا جا سکے۔ موجودہ حکومت منصوبہ جات پرجلد از جلد کام شروع کروائے۔
تازہ ترین