• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 29سال کے بلال کے نام سے ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے نوجوان بلال کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین