• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرپول نے 2دہشت گردوں سمیت 115 پاکستانیوں کو مطلوب قرار دیدیا

لندن (آئی این پی) انٹرپول نے115 پاکستانیوں کو مطلوب قرار دے دیا، مطلوب افراد کی فہرست میں دو دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جرائم کی روک تھام کے لئے بنائے گئی بین الاقوامی تنظیم انٹرپول نے مطلوب افراد کی فہرست جاری کر دی۔ مرتب کردہ فہرست میں 4 پاکستانی ڈکیت، 3اغواکار بھی شامل ہیں۔ 100سے زائد پاکستانی قتل کی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ بیشتر مطلوب افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔دہشت گردی کے مقدمے میں مطلوب دہشت گردوں کے نام مبینہ طور پر علی حامد اور ابو زر سید عبداللہ بتائے گئے ہیں۔

تازہ ترین