• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوپکی چھت حادثہ متاثرین کیلئے معاوضے کا اعلان

پشاور(سٹی رپورٹر) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) نے اپر اورکزئی کے علاقے ڈوپکی میں مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق چار افراد کے لواحقین کیلئے معاوضے کا اعلان کر دیا۔ ایف ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ اورکزئی کے علاقے میں ارش سے جو جانی نقصانات ہو ئے ہیں ایف ڈی ایم اے متاثرہ خاندان کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محمود اسلم وزیر نے اس موقع پر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ بارش کے باعث معصوم بچوں اور خاندان کے سربراہوں کی صورت میں جو نقصان ہوا ہے ان کا ازالہ ممکن نہیں تاہم ایف ڈی ایم اے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے کہ ان کے نقصانات کو کم کیا جا سکے اس حوالے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس تین‘ تین لاکھ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جا ئے گا، ڈی جی ایف ڈی ایم اے محمود اسلم وزیر نے بتایا کہ جوں ہی سرکاری طور پر تصدیق کا عمل مکمل ہو جا ئیگا معاوضوں کی فوری ادائیگی کو یقینی بنا یا جائیگا ۔ڈی جی ایف ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام اور اورکزئی کے ایف ڈی ایم اے کے کوآرڈی نیٹر کو اس بارے میں ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ اس واقعے کی تفصیلی رپورٹ فوری طور پر بلا تاخیر تیار کیا جا ئے اور مرکزی دفتر میں پیش کی جا ئے تا کہ متاثرین کو فوری طور پر معاوضے ادا کئے جا ئیں۔
تازہ ترین