• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن سفیر نے اسلام آباد میں کوڑے کے ڈھیر کی نشاندہی کردی

پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سوشل میڈیا پر اسلام آبادمیں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کردی۔

سوشل میڈیا پر مارٹن کوبلرنے کہا ہے کہ اسلام آباد میں خوبصورت مقامات کے ساتھ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی ہیں ۔

جرمن سفیر نے کوڑے کے ڈھیروں کی نشاندہی کی اور اپنے پیغام میں کہا کہ کوڑا کرکٹ ڈینگی اور دیگر مضرِ صحت اثرات کا سبب بنتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف سیون فور گلی 56 میں کوڑے کے ڈھیر ہیں ،ٹھوس کوڑا اس طرح سے ہر جگہ نہیں پھینکا جاسکتا ۔

مارٹن کوبلر کی نشاندہی کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور متعلقہ سپر وائزر اور انسپکٹر کو معطل کردیا۔ 

تازہ ترین