ملتان ( سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے بیسٹ ہیڈ ٹیچر انسنٹیوپیکیج کے تحت ہیڈ ماسٹرز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی نجابت کے ہیڈ ماسٹر رانا قمر عباس مسلسل دوسری مرتبہ بہترین ہیڈ ماسٹر ضلع ملتان قرار پائے۔ ضلع ملتان میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر اسلم انصاری،دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی نجابت کےہیڈ ماسٹررانا قمر عباس جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول سکندر آباد کے ہیڈ ماسٹر محمد اکمل نے حاصل کی۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رحیم آباد کی میڈم عائشہ غازی کو میٹرک کے سو فیصد رزلٹ پر ایوارڈ دیا گیا گرلز سکولز میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی میڈم خزینہ رائوف نے پہلی،میڈم رانی قیصرہ نے دوسری جبکہ میڈم سیدہ تسنیم فاطمہ نقوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔فی میل سکولز تحصیل ملتان سٹی میں پہلی پوزیشن ہائی سکول شریف پورہ کی میڈم انیلہ مسعود ،مسلم ہائی سکول کی میڈم زاہدہ پروین نے دوسری جبکہ ہائر سیکنڈری سکول چاہ بوہڑ والا کی میڈم امتیاز شاہین نے یتسری پوزیشن حاصل کی۔ تحصیل سٹی میل سکولز میں سمرا ہائی سکول کے عابد فرید بزدار نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔تحصیل ملتان صدر می میل سکولز میں میڈم شگفتہ رشید نے پہلی اور میڈم طاہرہ پروین نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تحصیل شجاع آباد میں فی میل سکولز میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ظریف شہید کی میڈم ماہ طلعت منور نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن حاصل کرنے والے ہیڈ ٹیچرز کو گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں ایک پر وقار تقریب میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرملتان محمد ناصر ڈوگر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملتان ریاض خان نے ایوارڈ تقسیم کئے ۔