• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں سردیاں کب شروع ہوں گی؟

محکمہ موسمیات کے جانب سے کراچی والوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے کراچی میں سردیوں کا آغاز ہوجائے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں ہلکی خنکی کا آغاز اکتوبر میں ہوگیا ہے، آ ج شہر قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 22.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کل کے مقابلے آج صبح کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری کم ہوا ہے، دن میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے گرمی کی شدت زیادہ ہو رہی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے سردیوں کا آغاز ہوجائے گا۔

تازہ ترین