• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کاروباری طبقہ کم ہوتے کاروبار سے پریشان

شرح نمو میں کمی کے اندازوں اور اُس کے حقیقت میں بدل جانے کے اثرات بنیادی کاروبار پر پڑنے لگے ہیں ،کراچی میں تاجر اور کاروباری طبقہ کم ہوتے ہوئے کاروبار سے پریشان ہے۔

ملکی معیشت میں ایک فیصد کمی کے اندازے کیا جاری ہوئے کاروبار کی دنیا ہی بدلنے لگی، الیکٹرک شاپ سے کیٹرنگ، گوشت والے ہوں یا سی این جی پمپس والے والے سب ہی کاروبار مندا ہونے کی شکایت کررہےہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ صرف چند ماہ پہلے تک یہ صورتحا ل نہ تھی ،قیمتوں میں اضافے کے سبب فروخت میں کمی کا جھٹکا لگ رہا ہے ۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ہیجان انگیز سیاسی صورتحال اور مختلف خدشات کے باعث کاروبار متاثر ہو رہا ہے، حد یہ ہے کہ کھانے پینے کا کاروبار بہت چلتا ہے لیکن حالیہ معاشی سست روی کےآغاز میں کھانے پینے کا کاروبار بھی مندا ہے۔

ڈالر پر انحصار اور بہت زائد امپورٹس کے سبب ڈالر مسلسل بڑھتا رہتا ہے اور جب بھی ڈالر میں زائد اضافہ ہوتا ہے، مہنگائی کے سبب کاروباراور دیگر معاشی سرگرمیاں ماند پڑ جاتی ہیں۔

تازہ ترین