• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سوشل میڈیا کے اس دور میں آئے دن کچھ نہ کچھ انوکھا اور دلچسپ لوگوں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے اب اس ننھے بچے کو ہی دیکھ لیں جس کی مزیدار باتوں نے سوشل میڈیا پر اسے دیکھتے ہی دیکھتے اسٹار بنا دیا ہے ۔

یہ ننھاپٹھان بچہ کلاس میں ٹیچر سے چابی پر دلچسپ بحث کرتا دکھائی دے رہا ہے ۔

جب ٹیچر نے ننھے بچے سے اس کی چابی لے لی تو بچہ آ پے سے باہر ہو گیا اورٹیچر سے بار بار دلچسپ انداز میں چابی واپس مانگتا رہا ۔

یہاں تک کہ چابی واپس نہ دینے پر احمد نامی اس بچے نے اپنی ٹیچر کی چھٹی بند تک کرنے کی معصوم دھمکی دے ڈالی۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے اسی بچے کیاپنے اسکول بیگ پر دلچسپ بحث بھی سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی رہی۔

اب یہ ویڈیو بھی لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر رہی ہے، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پراس بچے کو اسٹار بنا دیا اور ویڈیو کوسینکڑوں افراد دیکھ کر پسند کر چکے ہیں۔

تازہ ترین