بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف یارکشائر اینڈ ہمبر کے صدر خواجہ طاہر ایوب، آصف خان، شرجیل ملک، آفتاب حمید، چوہدری محمد فاضل، راجہ حمید خان، چوہدری محمد مالک اور دیگر رہنمائوں نے میرپور حلقہ نمبر 2 کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار نیاز کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حلقہ کی ہر دلعزیز عظیم شخصیت تھے۔ ہر طبقہ فکر کے لوگ ان کو عزت و توقیر کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ گزشتہ روز ان کی نماز جناز میں تمام سیاسی و مذہبی قائدین کی شرکت سے ان کی شخصیت سے والہانہ عقیدت کا اظہار ہوتا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ان کا شعار رہا ہے۔ نمبردار نیاز تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود کے دیرینہ ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ چوہدری نور حسین مرحوم کے دست راست بھی تھے۔ نہایت سادہ لوح بااصول شخصیت کے مالک تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔