• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کےریاستی انتخابات میں اتحادی حکمراں جماعت کو تاریخی شکست

برلن(این این آئی)وفاقی جرمن صوبے باویریا کے انتخابات میں جرمن چانسلر انجیلامرکل کی اتحادی اور حکمران سیاسی جماعت سی ایس یو کو اپنی تاریخ کے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑا اورتارکین وطن مخالف جماعت مرکل کی دو قدامت پسند اتحاد ی جماعتوں کے ووٹ بنک کونقصان پہنچانے میں کامیاب رہی۔ سات دہائیوں میں تیسری مرتبہ سی ایس یو کو شراکت اقتدار کرنا پڑے گا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق جرمنی کے وفاقی انتخابات میں اے ایف ڈی نے چانسلر مرکل کے قدامت پسند اتحاد سی ڈی یو اور سی ایس یو کے ووٹ بینک کو بری طرح متاثر کیا تھا۔ صوبہ باویریا کے انتخابات میں بھی چانسلر انجیلامرکل کی اتحادی جماعت کرسچن سوشل یونین نے گزشتہ سات دہائیوں کی بدترین کارکردگی دکھائی۔ 1950 کے بعد ایسا تیسری مرتبہ ہو رہا ہے کہ سی ایس یو کو حکومت بنانے کے لیے دیگر جماعتوں کا سہارا لینا پڑے گا۔ ان انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کی کارکردگی بھی انتہائی مایوس کن رہی جب کہ تارکین وطن اور مسلم مخالف عوامیت پسند جماعت اے ایف ڈی اور گرین پارٹی کو ماضی کے مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی۔
تازہ ترین